ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے کے ہمراہ فیروز پور روڈ کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف آفیسر ایم سی ایل اور چیف انجینئر ایل ڈی اے کے ہمراہ فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ کے اطراف واسا سیوریج لائن ڈالنے کے بعد روڈ ری سٹوریشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ واسا سیوریج لائن پر کام کر رہا، ایم سی ایل اور ٹیپا روڈ ری سٹوریشن کا کام کر رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہڈیاں ڈرین، گجومتہ سٹاپ، اور فیروز پور روڈ پر دیگر ہوائینس کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ فیروز پور روڈ کے دونوں اطراف جہاں سڑک ری سٹور ہونی ہے، تجاوزات ختم کرکے فٹ پاتھ بنایا جائے۔ سروس روڈ پر بنی تجاوزات ختم کرکے بلڈنگ لائن مینٹین کرائی جائے۔ سروس روڈ کو یونیفارم پیٹرن پر بنایا جائے، کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔ایل ڈی اے، ٹیپا، ایم سی ایل، نیسپاک اور واسا باہمی کوارڈینیشن سے کام کریں۔ سی ای او ایم سی ایل، چیف انجینئر ایل ڈی اے، واسا، نیسپاک اور ٹیپا کے افسران موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button