سروس سٹرکچر ری نیمنگ کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن اور مردان ڈویژن کے باقاعدہ اجلاس بالترتیب7جنوری اور 8 جنوری کو طلب

پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل کونسل بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ نے باختیارات چیئرمین سروس سٹرکچر ری نیمنگ کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن اور مردان ڈویژن کے باقاعدہ اجلاس بالترتیب 7 جنوری اور 8 جنوری 2026 کو اپنے دفتر واقع لوکل کونسل بورڈ پشاور میں طلب کر لئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں کے نان پی یو جی ایف ملازمین کی ترقی و تعیناتی عمل میں لانے کے لئے سروس سٹرکچر کی ری نیمنگ کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن کا اجلاس 7 جنوری 2026 بوقت گیارہ بجے طلب کر کے ریجن کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے TMOs اور TOFs کو ہمراہ ریکارڈ متعلقہ طلب کر لیا ہے اسی طرح مردان ڈویژن سے متعلق اجلاس بھی 8 جنوری 2026 کو طلب کر کے متعلقہ آفیسرز کو طلب کر لیا گیا ہے ۔قبل ازیں پشاور ریجن اور ہزارہ ریجن کے اجلاسوں کا انعقاد عمل میں لایا جا چکا یے مگر تاحال ان اجلاسوں کی کاروائی کا اجراء نہ کر کے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیر مین محبوب اللہ، صدر حاجی انور کمال مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے سروس سٹرکچر کی ری نیمنگ کمیٹی کے اجلاسوں کو بلدیاتی ادادوں کے ملازمین کی ترقی و تعیناتی کے لئے خوش آئیند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ری نیمنگ کمیٹی کے اجلاسوں کی کاروائی کا جلد اجراء کر کے سروس سٹرکچر کے ثمرات نچلی سطح کے ملازمین تک بہم پہنچائے جائیں تا کہ بلدیاتی ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

جواب دیں

Back to top button