ثقافتی مرکز لاہور کو جدید تقاضوں اور سہولیات سے ہم آہنگ کرنے کا منصوبہ۔۔۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے ٹیکسالی روڈ پر زیر زمین پلازہ کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا ۔ سپریڈنٹ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو مریم راٹھور اور ایکسیئن عمیر مقصود نے زیر زمین پارکنگ اور دکانوں کی تعمیر بارے بریفنگ دی۔ 2 منزلوں پر 639 دکانیں، جبکہ نچلی 2 منزلیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کیلئے مختص ہوں گی۔ 22 کنال اراضی پر زیر زمین دکانیں اور پارکنگ پلازے کی تعمیر جنوری 2027 تک مکمل کی جائے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 14 ماہ کی قلیل مدت میں شدید ٹریفک دباؤ کے حامل علاقے میں وسیع پارکنگ اور خوبصورت باغ کی سہولت موجود ہوگی۔
اندرون لاہور کی خوبصورتی بڑھانے اور آلودگی پر قابو پانے کیلئے یہ منصوبہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔بلال یاسین نے واضح کیا کہ زیر زمین دکانیں اور پارکنگ کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ جدید پارکنگ سسٹم، لفٹس، زیر زمین نکاسی آب اور حفاظتی ایس او پیز کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے ثقافتی حسن کی بحالی کی پیش نظر مزید زیر زمین پلازہ تعمیر ہوں گے۔






