حکومتِ پنجاب کی جانب سے عوام کو بہترین اور بروقت صفائی سہولیات فراہم کرنے پرسال 2025 ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کا سال قرار دے دیا گیا۔ عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP30 میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کی گلوبل لانچنگ دنیا کی توجہ کا مرکز اورپاکستان کی پہچان بنی۔عالمی جریدوں بی بی سی، فوربز اور بلوم برگ میں ستھرا پنجاب کے صفائی ماڈل کو ناصرف سراہا گیا بلکہ تاریخ میں پہلی بار برمنگھم والنٹیئرز نے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین سے صفائی کے بارے میں رہنمائی بھی لی۔

ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبے بھر میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو باعزت روزگار فراہم کیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 35 ہزار سے زائد ورکرز اور 30 ہزار سے زائد مشینری قصور، شیخوپورہ اورننکانہ سمیت پوری لاہور ڈویژن میں متحرک رہے۔صفائی نظام میں شفافیت کے لیے ورکرز کی جدید فیشل اٹینڈنس سافٹ ویئرز، گاڑیوں کی 24 گھنٹے آن لائن ٹریکنگ کا سسٹم بھی متعارف کروایا گیا۔لاہور ڈویژن سے سال 2025 میں 9 لاکھ ٹن سے زائد کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔ہیلپ لائن 1139ستھرا پنجاب پورٹل، سی ایم کمپلینٹ سیل پر وصول ہونے والی 2 لاکھ سے زائد شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے 6 لاکھ 70 ہزار مقامات کی انسپیکشن کی گئی۔غیر قانونی کوڑے کے پھیلاؤ پر لاہور میں 5861 چالان، 698 استغاثے، 60 ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والے 306 لوڈر رکشے اور گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔مزید برآں1 کروڑ 7 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔سال 2025 میں پنجاب بھر سے 11 ملین ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگایا گیاجبکہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب بھر میں 144 لینڈفل سائٹس، 500 عارضی کولیکشن پوائنٹس بھی قائم کر دی گئیں۔پنجاب بھر میں صفائی کی بہترین سروس ڈلیوری کیلئے ستھرا پنجاب اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایاجاچکا ہے۔





