وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محرم الحرا م کے مجالس اور عاشورہ محرم کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے اورمحرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے پر افواج پاکستان، انٹیلی جنس ادارے، گلگت بلتستان سکاؤٹس، رینجرز، گلگت بلتستان پولیس، انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے جنھوں نے محرم میں خدمات سرانجام دے ہیں انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اداروں اور محکموں کی بہترین کوآرڈینشن سے گلگت بلتستان میں محرم الحرام کے دوران مثالی امن قائم رہا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر علمائے کرام اور دیگر ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ امن وامان کی فضاء قائم رکھنے میں حکومت اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنے اور محرم الحرام کے حوالے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے میں علمائے کرام کا کردار مثالی رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی امن وامان کو برقرار رکھنے اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے علمائے کرام اور گلگت بلتستان کے عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔