ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا ڈی آفس کنٹرول روم کا دورہ، لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

یوم عاشورہ /جلوسوں کے لئے فول پروف سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سےڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا ڈی آفس کنٹرول روم کا دورہ، لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

کنٹرول روم میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران و ملازمین ڈیوٹی پر موجود رہے. لاہورمیں850 سے زائد کیمروں کی مدد سے مرکزی جلوسوں کی بھرپور مانیٹرنگ کی گئی۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا 145 اے ماڈل ٹاؤن مرکزی جلوس روٹ کا بھی دورہ کیا۔مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جمیعت المنتظر پر اختتام پذیر ہوا۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف کی ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی جلوس و مجالس منتظمین سے ملاقات و انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ماڈل ٹاؤن مرکزی جلوس کے روٹ پر واسا، ہیلتھ، ریسکیو 1122 کیمپس لگائے گئے۔ جلوس میں شریک عزاداروں کے لئے لنگر اور میٹھے پانی کی سبیل قائم کی گئیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button