کمشنر لاہور زید بن مقصود کو اے سی رائیونڈ، اے سی ماڈل ٹاون ، اے سی کینٹ اور اے سی سٹی نے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے مرکزی جلوس نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ کے اختتامی پوائنٹ کربلا گامے شاہ پر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام جلوس پرامن طور پر روٹس پر چل رہے ہیں۔ انتظامی افسران کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف بھی تھے۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی لاہور آفس کا بھی دورہ کیا۔ڈی سی لاہور نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈی سی کنٹرول مانیٹرنگ سنٹر سے جلوسوں کی سی سی ٹی وی لائیو مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے 800 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ 425 کیمرے اہم بارگاہوں کے باہر نصب ہیں۔نگرانی نظام کو مرکزی کنٹرول روم میں سیف سٹی کیمروں کے ساتھ اضافی کیمروں کی مدد سے موثر بنایا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی محرم انتظامات کے حوالے سے ہدایات کو یقینی بنایا گیا ہے۔






