وزیر بلدیات و انچارج محرم انتظامات فیصل آباد ڈویژن ذیشان رفیق نے رات گئے چوک گھنٹہ گھر کا دورہ کیا۔کمشنر سلوت سعید، آر پی او ڈاکٹر عابد، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر، سی پی او کامران عادل بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر بلدیات نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹس پر ضروری انتظامات چیک کئے۔ذیشان رفیق نے امن کمیٹی کے علمائے کرام اور جلوسوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر قائم محرم کیمپس پر نیاز بانٹی، شربت تقسیم کیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی پہلی وزیراعلی ہیں جنہوں نے پانچ بڑے شہروں میں جلوسوں کے روٹس پر نیاز تقسیم کرائی۔امن و امان برقرار رکھنے میں علمائے کرام کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ یوم عاشور کے لئے بھی تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈویژن کے تمام اضلاع کے دورے کئے، انشااللہ یوم عاشور بھی پرامن انداز میں گزرے گا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے یوم عاشور کے انتظامی و حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جلوسوں کے روٹس کی کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر نے بتایا کہ فیصل آباد شہر میں 300 سے جبکہ ضلع بھر میں 400 کیمروں سے مانیڑنگ کی جا رہی ہے۔





