وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیالکوٹ سمبڑیال پہنچ گئیں، علاقے میں سیلابی پانی سے پیدا ہونے صورتحال کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیالکوٹ سمبڑیال ایئر پورٹ چوک پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے علاقے میں سیلابی پانی سے پیدا ہونے صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرصبا اصغر علی نے سیالکوٹ میں سیلاب اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنراور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے سیالکوٹ انتظامیہ کی شب وروز کاوشوں کوبھی سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لئے مزید ڈی واٹرینگ پمپ سے نکاسی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کے لئے مکمل بحالی تک کھانے فراہم کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو عوام کے درمیان جانے کی ہدایت کی ہے۔ارکان اسمبلی نے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے پائیدار اقدامات کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جلد از جلد تخمینہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مشکل کے وقت میں ارکان اسمبلی کو ہر وقت اپنے عوام کے پاس ہونا چاہیے۔ بریفنگ میں بتایا کہ سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں کے دوران تقریباً20 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ انتظامیہ کی کاوشوں سے سیلاب میں پھنسے 6 ہزار 860 افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔ سیلابی ریلوں سے سیالکوٹ کے تین سو سے زائد موضعوں اور دیہات متاثرہ ہوئے۔ ضلع سیالکوٹ میں 38 ریلیف کیمپ اور18فوڈ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں سیلاب متاثرہ ریلیف کیمپ میں بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بچوں کے درمیان دسترخوان پر بیٹھ گئیں۔ خود لنچ بکس کھول کر کھانا پیش کیا اور بچے کو اپنے ہاتھ کھانا کھلایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے بچے کوچینگم کی بجائے صحت افزا ئ غذا کھانے کی نصیحت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو اپنی گاڑی سے جوس منگوا کر بھی پیش کیے۔ بچے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اظہار شفقت کو دیکھ کرمسکراتے اور خوش ہوتے رہے۔

جواب دیں

Back to top button