سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کو پر امن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے،قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی،ناصر شاہ

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کو پر امن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے مگر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی،پیپلز پارٹی جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، یہ بات انہوں نے کراچی ایکسپوں سینٹر میں فوڈ ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیٸر کے موقعہ پر صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوۓ کہی انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ وہاں کے عوام کا مینڈیٹ ہے ہم کے پی کے، کے عوام کو عزت دے رہے ہیں،پیپلز پارٹی کےچیٸرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ہم نے پی ٹی آٸ کی صوباٸ قیادت کو واضِع کردیا ہے کہ استقبال کی آڑ میں سڑکیں بلاک کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے عوام کو اگر تکلیف پہنچی تو قانون حرکت میں آۓ گا،ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا طرز سیاست شدت پسند ہے خان صاحب کی تعلیمات کی وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں پرامن سیاست کے کوئی بھی خلاف نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے مہمان نواز رہا ہے پی ٹی آئی سے سیاسی اختلاف ہے ذاتی کوئی نہیں تحریک انصاف کو اپنی صفوں سے شدت پسندی اور انتہا پسندی کو ختم کرنا ہوگا پی ٹی آئی نے فروری میں جو احتجاج کی کال دی ہے اس پر نظر ثانی کرے اپنے حامیوں اور کارکنان کو مذید مشکلات میں مبتلا نہ کریں میں ہمیشہ کہتا ہوں پی ٹی آئی کا مستقبل پی ٹی آئی پاکستان میں ہے پی ٹی آئی ایسا رویہ رکھے کہ ان کی اگے کے لیے راہیں ہموار ہوسکے ہماری کوشش ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کا دورہ سندھ پر امن ہو الطاف حسین کے دور میں بھی ایسی کالز آتی تھی ناصر شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ذندہ رہنے کے لیے پواٸنٹ اسکورنگ کرنی پڑتی ہے کراچی کے لوگ ابھی بوری بند لاشوں اور سانحہ بلدیہ فیکٹری کو بھولے نہیں ہیں ہم ان کی کسی بھی بات کو سنجیدہ نہیں لیتے ایم کیو ایم کو خبروں میں ذندہ رہنے کے لیےکچھ نیا چاہیئے ہوتا ہے ہم نے کراچی کے عوام کو بھتہ خوری ، بوری بند لاشوں کی سیاست سے بچایا ہوا ہے ناصر شاہ نے کہا کہ باغ جناح وفاق کے کنٹرول میں ہے ہماری کوشش ہے کہ انہیں باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت مل جائے

جواب دیں

Back to top button