کمشنر لاہور زید بن مقصود نے شیخوپورہ کی نکاسی آب انتظامات، ڈرینز صفائی اور ترقیاتی پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان نے صفائی اور پراجیکٹس میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور نے اویس قرنی روڈ پر واقع نالہ جات کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے جنڈیالہ روڈ ، رسول نگر اور خالد محمود انڈر پاس پر صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کی رسول نگر انڈر پاس کے جاری ترقیاتی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی کے ہمراہ ، سی او میونسپل کمیٹی سمیت دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے متعلقہ افسران کو حالیہ بارشوں کے پیش نظر فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ضلع کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں نکاسی آب کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے تسلسل سے کام جاری رکھا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بارش کے بعد نکاسی آب کیلئے مشینری اور عملہ مکمل الرٹ رکھا جائے۔






