خیبر پختونخوا حکومت نےصوبے کی تمام ٹی ایم ایز کو فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔صوبے کی 106 ٹی ایم ایز کو 66 کروڑ 26 لاکھ 39 ہزار روپے منظور ہوئے ، محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا کے مطابق ضم اضلاع کو بھی 3 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد کا فنڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جاری کر دہ رقم سہ ماہی گرانٹ کے طور پر صوبے کی تمام ٹی ایم ایز کو جاری کی گئی ہے۔سب سے زیادہ فنڈز پشاور سٹی کی ٹی ایم اے کو 8 کروڑ 70 لاکھ 97 ہزار 500 روپے جاری کئے گئے ہیں۔






