ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کانرسری سٹاپ تا چاندنی چوک، ستوکتلہ ڈرین کے اطراف کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نرسری سٹاپ تا چاندنی چوک، ستوکتلہ ڈرین کے اطراف کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ستوکتلہ ڈرین کی صفائی بارے جاری اقدامات کی بریفنگ دی۔ستوکتلہ ڈرین پر یومیہ بنیادوں پر صفائی کا کام جاری ہے، مشینری تعینات ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے گرین بیلٹ پر جاری کام، صفائی آپریشن، تجاوزات کی روک تھام و دیگر کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر انجینئرنگ ایل ڈی اے نے پیچ ورک، سٹرک کی توسیع اور دیگر کاموں بارے بریفنگ دی۔نرسری سٹاپ تا چاندی چوک تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں، پیچ ورک سے ٹریفک روانی بہتر اور سڑک کشادہ ہوئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈرین کی صفائی کا عمل تیز کرنے اور پیچ ورک کاکام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، واسا اور ایل ڈی اے کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button