محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان نے دوران ڈیوٹی غفلت، فرائض میں کوتاہی اور غیر قانونی لکڑی کی سمگلنگ کی روک تھام میں ناکامی پر محکمانہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد تین ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہے۔ان اقدامات کا مقصد محکمے میں شفافیت، جوابدہی اور فرائض کی بروقت و موثر انجام دہی کو یقینی بنانا ہے۔ کارروائی کے تحت ایک ملازم کو فرائض سے چشم پوشی اور قواعد کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے،دوسرے ملازم کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر جبری سبکدوش کیا گیا ہے،جبکہ تیسرے ملازم پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے باعث نو (9) سال کے لیے ترقی (پروموشن) پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ فاریسٹ قدرتی وسائل کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نےعوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ میں محکمے سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو فراہم کریں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
7 گھنٹے ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
1 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
1 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago





