وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر قیادت صوبائی حکومت کا اہم اقدام ،صوبائی حکومت نے مکتب سکول ٹیچرز کی تنخواہیں 6000 سے بڑھا کے 37000 روپے اور محکمہ بہبود آبادی کے سوشل موبلائزرز کی تنخواہیں 7000 سے بڑھا کے 37000 کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
مکتب سکول اساتذہ اور محکمہ سوشل اینڈ پاپولیشن ویلفئیر کے سوشل موبلائزرز کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ اور غیر منصفانہ فرق کو معقول حد تک کم کرنے سے نہ صرف انکی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ وہ اپنے فرائض منصبی بھی مزید محنت اور لگن سے سر انجام دینگے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے عارضی ملازمین کی تنخواہیں بھی 32000 سے بڑھا کے 37000 کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس پر یکم جولائی سے عمل در آمد یقینی بنایا گیا ہے۔