پنجاب کی 4015 یونین کونسلز نظرانداز، پی ایف سی شیئر میں اضافہ نہ ہی اضافی گرانٹ

لاہور(بلدیات ٹائمز) محکمہ خزانہ نےپنجاب کی 4015 یونین کونسلوں کو نظرانداز کر دیا ہے۔یونین کونسلز کے پی ایف سی شیئر میں اضافہ نہیں کیا گیا۔صوبہ کے 229 بلدیاتی اداروں کے لئے پی ایف سی شیئر میں دوسری مرتبہ اضافہ جبکہ یوسیز کی گرانٹ 3 لاکھ روپے ہی رکھی گئی ہے جو،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے بعد سے جاری ہو رہی ہے۔رواں مالی سال یونین کونسلز کو پرانے فارمولے کے مطابق ہی پی ایف سی شیئر جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب کی 4015 یونین کونسلوں کو جولائی کا ایک ارب 20 کروڑ 45 لاکھ روپے کا شیئر منتقل کیا گیا ہے۔ان میں لاہور کی 274 یونین کونسلز کے لئے 8 کروڑ 22 لاکھ ،شیخوپورہ 99 یوسیز کے لئے 2 کروڑ 97 لاکھ، قصور 125 یوسیز 3 کروڑ 75 لاکھ، ننکانہ صاحب 65 یوسیز ایک کروڑ 95 لاکھ، فیصل آباد 346 یوسیز دس کروڑ 38 لاکھ، ملتان 185 یوسیز 5 کروڑ 55 لاکھ،ڈی جی خان 115 یوسیز 3 کروڑ 45 لاکھ،راولپنڈی 174 یوسیز 5 کروڑ 22 لاکھ، گوجرانوالہ 166 یوسیز 4 کروڑ 98 لاکھ روپے شامل ہیں۔یونین کونسلوں کے لئے پی ایف سی شیئر میں اضافہ نہ کرنے کے ساتھ کوئی اضافی گرانٹ بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔واضع رہے کہ یونین کونسلیں تنخواہوں کے علاوہ اب گاؤں چمکیں گے ،ستھرا پنجاب پروگرام کے علاوہ مستقبل کے لئے مریم کی دستک ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا نئے سرے سے مرتب کرنے سمیت کئی اہم کام بھی کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button