گلگت۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کے زیر صدارت سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کی کوارڈینیشنز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے و فوکل پرسن ساجد ولی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد کے زیر صدارت سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت شہر کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس اے سی ایس کے آفسں میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان, کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان و دیگر آفسران، اور این ایل سی کے نمائندگان سمیت تمام سٹیک ہولڈرز موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان نے فورم کو پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان نے عوامی نوعیت کے اس اہم منصوبے کی اہمیت اور عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پراجیکٹ کی ٹیم کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ
سست روی اور منصوبہ بندی کی غیرموجودگی کے بارے میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ساتھ منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو درپیش مسایل کا سخت نوٹس لے لیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ھدایت کی ہے کے وہ اس کام کے کنٹریکٹر NLC اور دوسرے کنٹریکٹرز کو 10 دن کے اندر ورک پلان جمع کرانے کی ھدایت کرے۔ اور آیندہ ورک پلان کے مطابق کام نہ کرنے اور کوالٹی کو برقرار نہ رکھنے پر NLC اور دوسرے کنٹریکٹرز کے خلاف سخت کانونی کروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلان اور معیار کے مطابق اس اہم منصوبے کو جلد از جلد مکمل کریں اور کام کو مختلف جگہوں پر پھیلا کے عوام کو تکلیف دینے کے بجائے پلان کے مطابق منظم طریقے سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور دوران کام عوام الناس کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے اور عوامی مسائل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام کو تیز رفتاری، میعار کے مطابق اور پراپر ورک پلان کے حساب سے زون وائز کرنے کی ہدایات دی گئی ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ آئندہ کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ ہر مہینے میں 2 سے تین دفعہ بلائی جائے گی۔ اس پر پی ایم یو، جی ڈی اے جاری کام کی کارکردگی کے حوالے سے فورم کو آگاہ کرے گا۔