پنجاب میں DNA کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ،فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کریگی

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا انقلابی اقدام، پنجاب میں DNA کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کریگی۔ پنجاب کی جیلوں میں موجود تمام مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ ہوگا۔ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل؛ 7 روز میں اپنی تجاویز سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گا۔ ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت اور نظام انصاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button