لاہور میں 25سال بعد 3روزہ بسنت بہار منائی جا رہی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے زندہ دلان لاہور کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بسنت کی خوشیاں منائیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں -پریشانیاں بھلا کر نیلے افق کی طرف بڑھتی ہوئی گڈی پر توجہ مرکوز کریں -آج لاہور میں پتنگیں نہیں خوشیاں اڑ رہی ہیں -خوشی کے ہر لمحے میں اپنے ارد گردکے لوگوں کو بھی شریک کریں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے،ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے-بسنت کے تہوار پر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں -بائیک کی بجائے ہر روٹ پر مفت ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں – عوام کی مفت آمدورفت کے لئے 419 بسیں تینوں دن میسر ہوں گی۔ بسنت کے موقع پر عوام کو 60ہزار سے زائد فری رائیڈز دیں گے-اورنج لائن ٹرین کے 25 سیٹ مسافروں کو مفت سفر کی سہولت مہیا کریں گے۔ میٹروبس، فیڈر بسیں، گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت مہیا کرینگی۔ 6ہزار Yangoرکشوں پر رائیڈ فری ہوگی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، مقررہ سائز اور سٹینڈرڈ کے مطابق پتنگیں اور ڈور استعمال کریں -یاد رکھیں ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا ہوسکتی ہے-پتنگ بازی کے لئے دھاتی تار، تندی، بلٹ بروف مٹیریل اور چرخی کا استعمال غیر قانونی ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہو رکے سول ایوی ایشن ایریاز میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی-بائیک اور موٹرسائیکل رکشے پر سیفٹی راڈ ناگزیرہیں -رجسٹرڈمینوفیکچرز،سیلرز اوردکاندار سے QRکوڈ لگی ڈور اور پتنگیں خریدیں – دکاندار بھائیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ عوام بالخصوص بچوں کی خوشیوں کی راہ میں حائل نہ ہوں، ڈور اور پتنگیں مہنگی نہ بیچیں – بسنت کے موقع پر عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا- تحفظ کیلئے ہر تحصیل میں 15محکموں پر مشتملquickرسپانس بھی قائم کی ہے- کھلی چھت پر پتنگ بازی کرتے ہوئے احتیاط کریں،منڈیر نہ ہونے پر چھت کے اطراف میں کم ازکم نائیلون کی ڈورضرور باندھ لیں -کھلی چھت پر حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی-بسنت کے موقع پر تھرمل ڈرون کے ذریعے سرویلنس جاری رہے گی -پولیس، ٹریفک وارڈن، انتظامیہ اور دیگر ادارے آپ کی مدد کے لئے موجود ہیں، بھرپور تعاون کیجئے –
Read Next
21 گھنٹے ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
22 گھنٹے ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
1 دن ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
2 دن ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
Related Articles
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
4 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
4 دن ago
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چکوال،راولپنڈی،راجن پور،فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
5 دن ago



