چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں الیکٹرک فیڈر بسوں کے آپریشنز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈممبران سمیت این آر ٹی سی، سیکریٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ سنئیر حکام نے شرکت کی. چیئرمین سی ڈی اے کو فیڈر الیکٹرک بسوں کے روٹس اور آپریشنز کے حوالے سے بریفننگ دی گئی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے فیڈر روٹس پروجیکٹ میں شامل تمام بسوں کو فوری طور پر چلانے کی ہدایت کی. انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے روٹس کا انتخاب کیا جائے جہاں مسافروں کا رجحان زیادہ ہو. انہوں نے کہا کہ فیڈر بسوں کی روزانہ کی رائیڈر شپ اور ہونے والے اخراجات کو مانیٹر کیا جائے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تمام 13 فیڈر روٹس کو فعال و فوری طور پر فعال کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زیرو پوائنٹ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈپو اور انفراسٹرکچر تیار کیا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ بس ٹرمینلز میں اشتہارات کے لئے ڈیجیٹل بورڈز متعارف کروائے جائیں.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ک عوامی خدمات کے معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ سبسڈی پر انحصار کم کیا جائے. انہوں نے متعلقہ حکام کو سبسڈی پر انحصار کم کرنے اور بہترین روٹس متعارف کروانے کیلئے ورکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی. اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے معیاری، کم خرچ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے قیام کے عزم کا اعادہ بھی کیا.






