صوبائی وزراء ذیشان رفیق اور چوہدری شافع حسین کاسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منڈی بہاءالدین کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات پر محرم الحرام میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے صوبائی وزراء ذیشان رفیق اور چوہدری شافع حسین نے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کے ہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منڈی بہاءالدین کا دورہ کیا،

جہاں انہوں نے جلوس کے روٹس اور مجالس کی سیکیورٹی چیک کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین ڈاکٹر فیصل سلیم اور ڈی پی او منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیکیورٹی کی مانیٹرنگ جاری ہے اور ضلع میں کلوز سرکٹ کیمروں سے منسلک کنٹرول رومز فعال ہیں۔ سیف سٹی منڈی بہاءالدین کی جانب سے جدید کیمروں اور ڈرون کے ذریعے سیکیورٹی کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button