*وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر صحت کے شعبے میں 50 ارب سے زائد مختلف منصوبے منظور کرلئے۔ بنوں میڈیکل کالج میں طلباء و طالبات کے لئے دو ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ خیبرپختونخوا کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضرورت کی بنیاد پر مختلف ہسپتالوں میں 19 ارب روپے کی لاگت سے کیتھ لیبز کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا۔*خیبرپختونخوا میں 7 ارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی بہتری کا منصوبہ منظور کرلیا ہے۔*خیبرپختونخوا میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی کسی بھی وبائی امراض سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے 8 ارب 75 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ منظور کرلیا گیا۔*ضم اضلاع میں سیکنڈری صحت کی سہولیات میں بہتری بشمول ایمرجنسی یونٹس کی بہتری کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔*دیر اپر اور لوئر میں سیلاب سے حفاظت کے کاموں کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کی تکمیل سے 583 ایکڑ زرعی زمین سیلاب سمیت 25 سول آبپاشی چینل اور دیگر انفراسٹرکچر سیلاب سے محفوظ رہے گی اور اس سے 113400 افراد مستفید ہوں گے۔*1 ارب روپے کی لاگت سے لکی مروت میں مروت کنال سسٹم فیز 1 کی منظوری دے دی گئی۔ مذکورہ کینال سسٹم سے بنوں اور لکی مروت کی زرعی اراضی کو فائدہ ہوگا۔کینال سسٹم سے 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ اراضی کو پانی دستیاب ہوگا اور ان علاقوں کی مقامی آبادی کی طرز معاش بہتر ہوگا۔**خیبرپختونخوا میں ڈویژنل سطح پر آٹزم سے متاثرہ خصوصی بچوں کیلئے سنٹر آف ایکسیلینس بنانے کی منظوری دے دی گئی۔*صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا بارہواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) اسلام زیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے ایم ایس ڈی، کھیل، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور آبپاشی سے متعلق 42 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔
Read Next
1 دن ago
مالاکنڈ ڈویژن میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، گورننس اور سروس ڈیلیوری سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
2 دن ago
ہزارہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان، گورننس اور سروس ڈیلیوری سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
3 دن ago
ڈبلیو ایس ایس پی میں شفاف احتساب، آزادانہ آڈٹ اور کمپنی کیڈر ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی درخواست
3 دن ago
ضم اضلاع پر نئے ٹیکس اور خیبرپختونخوا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل قبول، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دوٹوک مؤقف!
4 دن ago
*لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا کے غیرمنصفانہ،غیر مجازانہ،غیر دانشمندانہ فیصلے بلدیاتی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ*
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے پشاور پریس کلب کی کابینہ اور گورننگ باڈی کے وفد کی ملاقات
4 دن ago
خیبر پختونخوا میں واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی ماڈل کو مرحلہ وار اتھارٹی میں تبدیل کرنے،ملازمین کے مستقل سروس اسٹرکچر کے قیام کے حوالے سے درخواست
5 دن ago




