وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی کا رمضان المبارک کے تیاریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کیا۔محمد سہیل آفریدی نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی اور مؤثر پرائس کنٹرول کو یقینی بنایا جائے۔ رمضان میں مہنگائی ناقابل برداشت ہے، ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ قیمتوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے اور کسی کو عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبے کے تمام اضلاع اور انٹری پوائنٹس پر احساس رمضان دسترخوان قائم کیے جائیں، جبکہ یتیم خانوں، دارالامان اور پناہ گاہوں میں معیاری سحری و افطاری فراہم کی جائے۔ احساس رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو 12 ہزار 500 روپے کی فراہمی آٹھویں روزے تک ہر صورت مکمل کی جائے اور یتیموں، بیواؤں، مساکین اور خصوصی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف دیا جائے۔ رمضان میں تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ روزے کی حالت میں کسی مریض کو علاج کے لیے پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ رمضان المبارک کے تمام انتظامات کی وہ خود نگرانی کریں گے اور عوامی ریلیف میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا، حکومت خیبر پختونخوا فیصلوں سے پہچانی جاتی ہے، نعروں سے نہیں۔ مہنگائی کے مشکل وقت میں صوبائی حکومت کمزور طبقے کے ساتھ دیوار بن کر کھڑی ہے۔ 13 ارب روپے کے تاریخی رمضان پیکیج کے ذریعے مستحق خاندانوں کو براہِ راست ڈیجیٹل ادائیگی سے عزت اور شفافیت کے ساتھ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔یہ وژن عمران خان کا تسلسل ہے، جس پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ثابت قدم ہیں۔ یہ صرف امداد نہیں بلکہ ریاستِ مدینہ کے تصور کی عملی تصویر ہے—خیبر پختونخوا، جہاں حکومت نہیں، خدمت بولتی ہے۔
Read Next
2 دن ago
اکاؤنٹنگ سسٹم کی منظوری دے کر بلدیاتی ملازمین،پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کی لاگت سے ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کردیا
6 دن ago
سیکرٹری بلدیات کی نااہلی ناقابل قبول،تنخواہوں کے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا اعتراف بدترین بدعنوانی ہے،مرجان صدر ٹی ایم اے چارسدہ
7 دن ago
محمد سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں،پنک بس سروس اور چمکنی ڈپو کی سولرائزیشن و مال آف حیات آباد ڈپو کا افتتاح کر دیا
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
2 ہفتے ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
3 ہفتے ago


