اسلام آ باد:وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں سے متعلق تمام سر کا ری اداروں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ان کے مسا ئل حل کر نے کے لئے کو ئی دقیقہ فرو گزا شت نہ کر یں۔ انہوں نے نا درا کو بحر ین اور بغداد میں اپنے دفا تر قا ئم کرنے اور ائر پو رٹ سیکو رٹی فو رس کو ”یکجا سہو لتی مرا کز“ پر ڈیو ٹی دینے والے OPF کے اہلکا روں کو پا س جا ری کر نے کی ہدا یت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستا نی ملکی معیشت کے لئے ریڑ ھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی وجہ سے پا کستان کو کثیر تعداد میں زر مبا دلہ حاصل ہوتا ہے۔وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات گز شتہ روز بیرون ملک مقیم پاکستا نیوں سے متعلق سر کا ری اداروں کے ایک مشتر کہ اجلا س کی رپورٹ کے بعد دیں۔ وفاقی محتسب کے سیکر ٹر ی افضل لطیف کی سر برا ہی میں منعقدہ اجلا س میں دفتر خا رجہ، او پی ایف، نا درا، سی اے اے، ایف آ ئی اے، اے ایس ایف، آ ئی بی اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں بیرون ملک پا کستا نیوں کے حل طلب مسا ئل اور دفتر ی نظا م کار کو بہتر بنانے کے حوا لے سے تفصیلی گفتگو ہو ئی اور ان کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدا یات دی گئیں۔اجلا س میں وفاقی محتسب کے سمند ر پا ر پاکستانیوں کے شکا یات کمشنر نے مسا ئل کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی اور بتا یا کہ رواں سال کے دوران اب تک70 ہزار سے زائد بیرون ملک مقیم پا کستا نی اس ادارے سے مستفید ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے اپنے دفتر میں بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کے مسا ئل کے جلد از جلد حل کے لئے الگ سے ایک شکا یات کمشنر آ فس قا ئم کر رکھا ہے جہاں کو ئی بھی سمند ر پا ر پا کستا نی وفاقی محکموں کی طر ف سے اس کے ساتھ ہو نے والی نا انصا فی یازیادتی کے خلا ف برا ہ راست شکا یات درج کروا سکتا ہے۔
Read Next
دسمبر 9, 2025
پیدائش، وفات، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا بروقت اندراج پہلے یونین کونسل، پھر نادرا دفتر
دسمبر 6, 2025
ہر بچے کا الگ ب فارم | مقررہ میعاد اور تصویر کے ساتھ
نومبر 21, 2025
تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین ایکس پاکستان لیو کیلئے کیسے اپلائی کریں
اکتوبر 30, 2025
پاکستانی نوجوان کا کارنامہ ، اپنی کمپنی 4 کھرب 77 ارب روپےمیں امریکی ادارے کو بیچ دی
اکتوبر 29, 2025
پہلا شناختی کارڈ (بغیر سمارٹ چِپ) بالکل مفت
Related Articles
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس
اکتوبر 26, 2025
سال 2025ء کے66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ
اکتوبر 23, 2025
یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت لازماً تبدیل کرائیں
اکتوبر 18, 2025



