پنجاب میں سکول ٹیچرز کے لئے ڈریس کوڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔سکول ایجوکیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سکولوں میں صفائی کے لئے ستھرا پنجاب کی سروسز حاصل کرنے پر اتفاق کیاگیااورسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ آؤٹ سورسنگ کے لئے سکول ایمپرورومنٹ کارڈ متعارف کرانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔پنجاب پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے تحت آؤٹ سورسنگ فیز فور کی منظوری دی گئی۔پہلی مرتبہ پنجاب کے سکولوں میں ڈسٹنس لریننگ متعارف اور آڈیو ویژول لریننگ شروع ہوگی۔پنجاب میں مارچ تک 140نواز شریف سکول آف ایمی ننس پی پی پی موڑ پر فنکشنل ہوں گے۔پنجاب کے 344 سکولوں میں 42614 طلبہ اور 3566 اساتذہ کی سپوکن کلاسز دی جائیگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ لاکھ طلبہ کے لئے سپوکن کلاسز شروع کرنے کا ہدف دے دیا۔پنجاب کے 13اضلاع میں 11لاکھ 37ہزار طلبہ کے لئے سکول میل پروگرام جاری ہے۔ نئے ایگزامینیشن گریڈ سسٹم کے تحت 15مارچ سے امتحان شروع ہوں گے اور 31 مارچ کو رزلٹ آئے گا۔پنجاب میں پہلی مرتبہ آن لائن پیپر چیکنگ کا سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں کی انرولمنٹ میں 800فیصد سے زائد اضافہ کار یکارڈ قائم۔ سکول آؤٹ سورسنگ فیز ون کی تکمیل کے بعد114 فیصد اور فیز ٹو کی تکمیل کے بعد 24 اضافہ ہوا۔ آؤٹ سورسنگ فیز ون میں ٹیچرز کی تعداد میں 40 فیصد اور فیز ٹو میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔ آؤٹ سورسنگ کے بعد 540سکولوں میں 866 نئے کلاس روم تعمیر ہوئے۔ آؤٹ سور س سکولوں میں 9033 کمروں کی تعمیر و مرمت کی گئی۔آؤٹ سورس سکولوں کی 5345 کلا س روم کی مرمت کی گئی۔آؤٹ سورس سکولوں میں 27 لاکھ مربع فٹ سے زائدچار دیواری تعمیر اور مرمت کی گئی۔ آؤٹ سورس سکولوں میں 5067 ٹائلٹس کی تعمیر و مرمت کی گئی۔8911 سکولوں میں پینٹ ورک کو مکمل کیا گیا۔ بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ 20 آؤٹ سورس سکولوں کو میٹرک اور 2219سکولوں کو ایلیمینٹری لیول تک اپ گریڈ کیا گیا۔ پنجاب کے سکولوں میں آؤٹ سورسنگ کے بعد 160450 نئے فرنیچر سیٹ مہیا کیے گئے۔ آؤٹ سورس سکولوں میں 3665 واٹر ٹینک اور 18380 واٹر کولر لگائے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر بچہ سرکاری سکول میں معیار تعلیم حاصل کرے اور اعتماد سے زندگی کو سنوارے۔ سرکاری سکول کا معیار ایسا بنانا چاہتے ہیں ہر کوئی اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے چاہئے۔ پنجاب کے ہر سکول کی حالت بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
محکمہ داخلہ پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 51 واں اجلاس
16 گھنٹے ago
پنجاب کے شہری شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا گھر بیٹھے اندراج کراسکتے ہیں،افتتاح کردیا گیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بند ی میں کامیابی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم
2 دن ago
*پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ مدیحہ طاہر تبدیل،خرم شہزاد کی تعیناتی*
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے معروف کاروباری ادارے کنلون گروپ اور سندر گرین گروپ کے وفد کی ملاقات
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری کیلئے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، راجا جہانگیر انور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، مسرت جبین کمشنر فیصل آباد،عرفان علی کمشنر بہاولپور تعینات
3 دن ago
پنجاب،تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوجائیں گے،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago


