مری کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کے لئے اربوں روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔گورنمنٹ ہاؤس مری میں منعقدہ اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری کے ترقیاتی پراجیکٹس کی تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کوٹلی ستیاں کو پنجاب کانیا جدید ترین ٹورازم ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں ٹورازم کی 14 سکیموں کی منظوری دے دی۔ کوٹلی ستیاں میں ایکو فرینڈلی گلمپنگ پوڈ ویلج اور ریزارٹ قائم ہوگا۔ کوٹلی ستیاں میں پنجاب کا پہلا جدید پیرا گلائیڈنگ سینٹر بنے گا۔ کوٹلی ستیاں میں سیاحوں کیلئے سکائی گلاس برج بنایا جائے گا۔ اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں نئی چیئر لفٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا کہ پتریاٹہ چیر لفٹ کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ بھوربن میں 50 بیڈ کاہسپتال بنے گا اور بس سٹینڈ کے ساتھ ہسپتال کے لئے واٹر سپلائی سکیم مکمل کی جائے گی۔ مری گلاس ٹرین پراجیکٹ پر بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مونو ریل کے لئے مارچ میں بڈنگ ہوگی۔ مری گلاس ٹرین لیک ویو پارک تا مری بس سٹینڈ 40 کلو میٹر طویل روٹ پر چلے گی۔ اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ اسلام آباد ائیرپورٹ سے مظفرآباد تک توسیع پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر مری کی تاریخی عمارتوں کو قدیمی ڈیزائن کے مطابق بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مری کی تاریخی اور ثقافتی عمارتوں کے تحفظ کے لئے الگ شعبہ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مال روڈ مری کی 23 بلڈنگز اور 76 دکانوں کی تزئین و بحالی مکمل کی جائے گی۔ اجلاس میں مری میں ایک ہی مخصوص جگہ پر میعاری ہوٹلز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مری ہوٹل کمپلیکس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر مری کو موزوں مقام کی نشاندہی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں مری کے قدرتی حسن کو متاثر کرنے والی غیر قانونی طور تعمیر کردہ سہ منزلہ عمارتیں، مال روڈ ہال روڈ اور امتیاز شہید روڈ میں بھی سہ منزلہ بلڈنگز ہٹانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مری میں سہ منزلہ عمارتیں ہٹا کر پارک، گرین ایریاز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اپر جھیکا گلی میں سہ منزلہ بلڈنگز ہٹا کر سڑک کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ مری میں واٹر سپلائی سکیموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری میں 2.8 ملیں گیلن اضافی پانی کی فراہمی کو پانچ سے سات گھنٹے کی بجائے ایک سے دو گھنٹے میں یقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری میں رین واٹر ہارویسٹنگ پراجیکٹ کا پہلا فیز کامیابی سے مکمل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔ رین واٹر ہارویسٹنگ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں تین ہزار گھر مستفید ہونگے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں بھی رین واٹر ہارویسٹنگ پراجیکٹ کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں بانسرہ گلی ایکو فارسٹ پارک، پی آئی اے باغ شہیداں اور نرسری بوٹینیکل گارڈن کی تعمیر و بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بوستال موڑ تا بروری روڈ،مری ایکسپریس تا پتریاٹہ روڈ کی بحالی پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں راولپنڈی،مری اور کشمیر روڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ سڑک بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری اور مضافات میں 70 روڈز کی تعمیر ومرمت مکمل ہوچکی ہے جبکہ 120 روڈز دوسرے مرحلے میں بن رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری میں برفباری کے دوران عمدہ کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی اور ٹیم کو شاباش دی۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ مری میں برف ہٹانے کے لئے جدید ترین مشینری امپورٹ کی گئی ہے۔ برف ہٹانے کے لئے جدید ترین مشینری کے استعمال سے روڈز جلد کلیر کئے گئے۔برف ہٹانے کے لئے مکینکل سنو سوئیپراور ہیوی بلڈوزر کا کامیابی سے استعمال کیا گیا۔ مری پی ایچ اے شہر کی بیوٹی فیکیشن کے لئے متحرک ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا کہ مری میں واسا کے قیام کے بعد نکاسی آب کے بہتر انتظامات سے عوام کے لئے آسانی آئی ہیں۔ مری میں سیاحوں کی آسانی اور سہولت کے لئے ٹورسٹ فورس متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر مری ظہیر شیرازی نے بتایا کہ مری میں 37 روڈز کی تعمیر ومرمت 3ارب 98 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوچکی ہیں۔ مری ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کے تحت 4 ارب 66کروڑ سے روڈز کی دس سکیمیں مکمل ہوں گی۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 10 روڈز 7 ارب 24 کروڑ سے بنیں گیں۔
Read Next
22 منٹس ago
پنجاب تقرروتبادلے،کوثر خان اور طارق محمود بخاری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرا کو رمضان المبارک میں مہنگائی کی روک تھام، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رمضان المبارک میں ”مریم کو بتائیں“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
2 دن ago
گجرات میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خطاب
3 دن ago






