کراچی( بلدیات ٹائمز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسپنسر آئی اسپتال کے دورے کے دوران جاری ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرِانتظام اسپتالوں کو بھی مؤثر اور جدید خطوط پر فعال بنانا اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں،انہوں نے بتایا کہ مرمتی کام اور اپ گریڈیشن کی تکمیل کے بعد اسپتال میں آنکھوں کے علاج کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ او پی ڈی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ رمضان المبارک کے اختتام تک او پی ڈی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، مزید برآں آپریشن تھیٹر کو بھی اپریل کے پہلے ہفتے میں مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا تاکہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر آسکے،میئر کراچی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام وسائل شفاف انداز میں استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کے سامنے ترقیاتی اور طبی سہولیات سے متعلق تمام امور واضح رہیں، انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے کامیاب منصوبوں کے بعد صحت کے شعبے میں مزید سہولیات متعارف کرائی جائیں گی،اس موقع پر انہوں نے سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر مہوش مٹھانی کو ہدایت کی کہ اسپتال میں مریضوں کی سہولت کے پیشِ نظر طبی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے اور علاج معالجے کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔
Read Next
10 گھنٹے ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
1 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
2 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
Related Articles
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
3 دن ago
میئر آفس میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات
5 دن ago
ضلع ملیر حسن پنہو گوٹھ میں اقلیتوں کیلئے 100 گھروں کی تقسیم، سولر سسٹم،200 سلائی مشینیں اور آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح
1 ہفتہ ago


