پنجاب حکومت نے بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔بینش فاطمہ ساہی ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔احمد کمال مان کوسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

کنور اعجاز خالق رزاقی کو اسپیشل سیکرٹری جنگلات و وائلڈ لائف تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر نورالعین فاطمہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حافظ عرفان حمید ایڈیشنل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔سیدہ آمنہ طاہر زیدی کو ایڈیشنل سیکرٹری ایکواکلچر و فشریز تعینات کردیا گیا ہے۔عمر محمد اعظم خان ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات مقرر کیا گیا ہے۔خالد محمود گیلانی پی آر ایس اے میں ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔مدیحہ طاہر شاہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صفی اللہ خان ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کیا گیا ہے۔محمد شاہ رخ کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔قاضی اعجاز احمد کی خدمات بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حوالے کی گئی ہیں۔محمد ساجد بشیر ایڈیشنل سیکرٹری انرجی تعینات کیا گیا ہے۔الوینا فیض ڈپٹی سیکرٹری اوقاف مقرر کیا گیا ہے۔محمد رضوان بابر ڈپٹی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ انوویشن تعینات کیا گیا ہے۔محمد عمر مقبول کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فہد اعجاز کو ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کیا گیا ہے۔محمد نقیب ارشد کوڈپٹی ڈائریکٹر ایکریڈیٹیشن اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔عمر سرور ڈپٹی سیکرٹری ایکواکلچر و فشریز مقرر کیا گیا ہے۔ سلمون ایوب ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔جہانگیر احمد کو ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق سے ایم ڈی پی ایچ اے ساہیوال کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔






