وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت صوبائی محکموں کی سروس ڈیلیوری کا جائزہ اجلاس

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت صوبائی محکموں کی سروس ڈیلیوری کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سترہ محکموں کی انٹرونشنز اور درپیش رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعلیٰ نے موسمِ بہار شجرکاری مہم کو تاریخ کی سب سے بڑی صوبائی شجرکاری سرگرمی بنانے کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ شجرکاری مہم میں سرکاری ملازمین، طلبہ اور سول سوسائٹی کی بھرپور شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں میں پھل دار پودے لگانے کی ہدایت دی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سروس ڈیلیوری کو عوامی توقعات کے مطابق بنانا حکومت کا حتمی مشن قرار دیا گیا۔ ضم اضلاع کے لیے روشن قبائل پیکج کی تیاری اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سرکاری اسپتالوں میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی بھرتی مقررہ مدت تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ کمراٹ اور ہنگو سروزئی روڈ پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جنوبی اضلاع کے ڈی ایچ کیوز اور ریجنل ڈی ایچ کیوز میں میموگرافی سروسز شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ تاخیر کا شکار امور کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے غیر روایتی حل اپنانے کی ہدایت دی گئی۔ تمام صوبائی محکموں کو آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ گڈ گورننس روڈ میپ کے مڈ ٹرم اقدامات رواں سال جون تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ احساس اپنا گھر پروگرام کو فاسٹ ٹریک پر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ صوبے میں خراب اور غیر فعال ٹیوب ویلز کو فوری طور پر فعال بنانے کی ہدایت دی گئی۔ انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت سترہ محکموں کی تین سو ستائیس انٹرونشنز میں سے سینتالیس مکمل جبکہ ایک سو انتالیس آن ٹریک ہیں۔گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت دو سو اٹھسٹھ مائل اسٹونز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بریفنگ کے مطابق دو سو ستاسٹھ مائل اسٹونز میں سے نوے مکمل جبکہ تین آف ٹریک ہیں۔ وزیرِاعلیٰ نے واضح کیا کہ گڈ گورننس روڈ میپ کے نفاذ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button