خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام صوبائی حکومت کیوجہ سے مفلوج ہے۔ سابقہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے دور حکومت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کیوجہ مفلوج کئے گئے نظام کو فعال کرنے کے لئے سابقہ وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے بھی صرف وعدوں اور زبانی جمع جرچ سے کام لیا مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لئے کئے گئے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا اور اب موجودہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور انکی کابینہ کا بھی مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں غیر سنجیدگی نظر آرہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بلدیاتی نمائندہ تنظیم لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مقامی حکومتوں کے مسائل پر ملاقات کے لیے کئی خطوط لکھ چکی ہیں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیطرف سے بھی تین دفعہ ملاقات کےلیے وقت ملنے کے باوجود بھی ملاقات ممکن نا ہوسکی ہر ملاقات شیڈول ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے مصروفیات کیوجہ سے کینسل کردی جاتی ہے صوبائی حکومت کیطرف سے۔ بلدیاتی نمائندے تو گزشتہ چار سال سے مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے سراپا احتجاج ہے اور رواں ماہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 13 فروری تا 16 فروری بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے احتجاجی دھرنا جاری رہا احتجاجی دھرنا کے چوتھے روز کمشنر پشاور نے بلدیاتی نمائندگان مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کیے مذاکرات کے بعد کمشنر پشاور نے احتجاجی دھرنا میں شریک بلدیاتی نمائندوں سے وعدہ کیا کہ اپ احتجاجی دھرنا ختم کرنے میں تعاون کریں اپ کی ایسوسی ایشن کی جمعرات یعنی 19 فروری تک وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کرواکر مسائل کی حل پر بات چیت ہوگی مگر اج تک وزیر اعلیٰ سے ملاقات منقعد نا ہوسکی جس پر ردعمل دیتے ہوئے عزیز اللہ مروت چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ سرائے نورنگ لکی مروت و ترجمان ایسوسی ایشن، انتظار خلیل کوارڈنینٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کیوجہ سے مقامی حکومتوں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ مقامی حکومتوں کے زریعے ہی عوام کو گھر کی دہلیز پر میونسپل و سماجی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے مگر محمود خان کی حکومت سے لیکر موجودہ پی ٹی آئی حکومت بھی بلدیاتی نمائندوں اور مقامی حکومتوں کے نظام کیساتھ مخلص نہیں اور نا ہی مقامی حکومتوں کے حق میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد میں سنجیدہ ہے۔ ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کے مطابق مقامی حکومتوں کے فعالیت و مسائل کے حل کے لیے ہم بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہے۔ کوارڈنینٹر لوکل کونسلز ایسوسی انتظار خلیل کے مطابق لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اجلاس بروز پیر طلب جس میں صوبائی حکومت کیطرف سے بار بار مذاکرات میں وعدہ خلافی اور آیندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی جائیگی۔






