وزیراعلی مریم نواز شریف نے سہولت بازار صوبائی کنٹرول روم کادورہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے میاں پلازہ جوہر ٹاؤن رمضان بازار میں کسٹمر کو لائیو کال کرکے فیڈ بیک لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے آلو، پیاز،ادرک پالک کے ریٹ دریافت کئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف رمضان بازاروں میں ریٹ لسٹ،نرخ۔صفائی کا بھی مشاہدہ کیا۔عمر نامی شہری نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمضان بازاروں میں ہر چیز صاف ستھری اور سستی مل رہی ہے۔ امی نے سامان کی لسٹ دی تھی لیکر رمضان بازار آگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں قائم نگہبان رمضان سہولت بازاروں موثر مانیٹرنگ کے عمل کو سراہاہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو سہولت بازار کنٹرول روم میں بریفنگ د ی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 75نگہبان رمضان بازاروں کے لئے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم قائم کیاگیا ہے۔ 49 سہولت بازار، 15 سہولت آن دی گو،11 ضلعی بازار اور فری ہوم ڈیلیوری سروس کی مانیٹرنگ جاری ہے۔نگہبان رمضان سہولت بازاروں میں 1462 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔صوبے بھر کے 75 رمضان بازاروں کی کیمرے کے ذریعے 50 سے زائد سکرینیوں پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔کنٹرول روم میں سبزیوں اور پھلوں کا معیار اور نرخ کی مانیٹرنگ جاری ہے۔سہولت بازار اتھارٹی کنٹرول روم میں اوورچارجنگ سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کا نظام قائم ہے۔24/7 مانیٹرنگ میکانزم کے تحت روزانہ 600لوگوں کو کال کرکے فیڈ بیک لیا جاتا ہے۔عوام کی سہولت کے لئے 03080800222 ہیلپ لائن قائم کردی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، گجرات، راولپنڈی سہولت بازار فنکشنل ہوگئے ہیں۔75 بازاروں میں باقاعدہ، موبائل یونٹس، اور ہوم ڈلیوری سروس شامل ہیں۔معیار اور نرخ کو یقینی بنانے کے لئے کنٹرول روم میں 21 افسران 24/7 تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ سہولت بازاروں میں سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹر اور سامان کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ مادر ملت روڈ، شاہدرہ، شادمان، اعوان ٹاؤن، رائے ونڈ، گلشن راوی، ٹاؤن شپ، نشتر کالونی، مانگا منڈی، برکی روڈ اور رحمان گارڈن میں سہولت آن دی گو کی سروسز جاری ہے۔فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے ذریعے 453.35 ملین روپے کے 333,351 کل آرڈرز دیے جا چکے۔ صارفین کو کھلی مارکیٹ کے نرخوں کے مقابلے میں 117.54 ملین روپے کی بچت ہوئی۔فری ہوم ڈیلیوری سے خریداری کرنے والوں کو ڈی ریٹ سے بھی7 فیصد کم، 23.51 ملین روپے کی بچت ہوئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کے تحفظ کے لئے رمضان سہولت بازاروں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ سہولت اوررمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش ڈی سی ریٹ سے کم مہیا کی جارہی ہیں۔ ڈیجیٹل نگرانی اور مفت ہوم ڈلیوری سے بازاروں میں رش کم ہوتا ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
6 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب کا پہلا سپیشل ڈیٹا سنٹر، ”پنجاب ڈیٹا لیک“متعارف کرانے کا اعلان
1 دن ago
پنجاب اور شین جیانگ کے درمیان زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم
1 دن ago
*CM Maryam Nawaz visits Xinjiang’s renowned Tyren Wisdom Dairy Works*
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
Related Articles
لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری،ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ،لوئر مال،لارنس روڈ،کیوئنز روڈ،بینک روڈ شامل
4 دن ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
1 ہفتہ ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
1 ہفتہ ago



