پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کوثر خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

جبکہ عبدالرؤف مہر ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ تبدیل کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی تعینات کیا گیا ہے۔ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود بخاری کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبین کو ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔





