وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھنے لگی۔۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت مئی موجودہ مالی سال کے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس ہوا۔ اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور پراجیکٹس ڈائریکٹرز نے منصوبوں کی حالیہ رفتار بارے آگاہ کیا۔ تمام محکموں کو روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں جبکہ دن اور رات میں تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے محکمے کے جاری منصوبوں کو 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔ تمام اضلاع کے پراجیکٹس کی سخت مانیٹرنگ ہوگی، سست روی کا مظاہرہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے سڑکوں کی تعمیر اور پارکس کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر محرم سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سخت گرمی کے پیش نظر فلٹریشن پلانٹس بحالی کے اہداف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی دارالحکومت کے دو بڑے پراجیکٹس ریلوے اسٹیشن بحالی اور داتا دربار توسیعی منصوبے کو بھی جلد مکمل کرنا اولین ترجیح ہے۔
Read Next
3 دن ago
روڈا کا غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،متعدد کے دفاتر مسمار و سربمہر
3 دن ago
واسا لاہور کا مالی سال 2026-27 کا 50 ارب روپے کا بجٹ منظور
5 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیز رفتار عملدرآمد جاری، سیکرٹری ہاؤسنگ کا گجرات کا دورہ*
2 ہفتے ago
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ریلوے اسٹیشن اربن ریجنریشن منصوبے کا دورہ،طاہر فاروق کی بریفنگ
2 ہفتے ago
راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا راوی شہر میں کمرشل واجبات کی عدم ادائیگی پر آپریشن، متعدد کاروباری مراکز سیل
Related Articles
*LDA Enforces Strict Safety Measures at Construction Sites During Monsoon; Excavation Banned Until August 15*
2 ہفتے ago
*نئے پورشن کی تعمیر، گھر کی مرمت یا چھت ڈالنے کیلئے 5 سے 10 لاکھ تک بذریعہ ای پورٹل قرض حاصل کیا جاسکے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
2 ہفتے ago
پنجاب، تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو غیر قانونی کمرشلائزیشن،رہائشی علاقوں میں قواعد کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کا حکم
2 ہفتے ago
**رُوڈا اور قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے درمیان سماجی ترقی کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط**
2 ہفتے ago


