وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ احمد حسان اورمصطفیٰ رمدے کی ملاقات،ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

ماڈل ٹاؤن :وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان اور سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ مصطفیٰ رمدے نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، جس میں ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر

تبادلہ خیال کیا گیا۔خواجہ احمد حسان اور مصطفیٰ رمدے نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت میں بہتری کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے کہا کہ "آپ کی انتھک محنت اور کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔”

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی فلاحی منصوبوں اور معیشت کے مزید استحکام کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button