اسلام آباد میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئی الیکٹرک بسوں۔الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد میں مجموعی طور پر الیکٹرک بسوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بس میں متعلقہ افسران کے ساتھ سفر کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو نئی الیکٹرک بسوں۔ بس ڈپو اور چارجنگ کی سہولت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہمنصوبے کی کامیاب تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اسلام آباد کے 1 لاکھ 25 ہزار شہری روزانہ ان بسوں میں سفر کر رہے ہیں۔ مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار یومیہ تک لے کر جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،طلباء و طالبات کے روٹس کا خصوصی خیال رکھا جائے گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بس سروس کو راوت تک توسیع دینے کا اعلان کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میٹرو کے ساتھ الیکٹرک بس سروس ٹریفک مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔پنڈی۔اسلام آباد ریلوے سروس بحال کی جا رہی ہے، ایچ آئی ٹی پاکستان میں الیکٹرک بسوں کی مقامی تیاری شروع کرنے جا رہا ہے۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ ڈپو میں64 چارجرز لگانے کی گنجائش موجودہے تاہم فی الحال50 چارجرز نصب کئےگئےہیں جبکہ مزید14 چارجرز جلد لگائے جائیں گے۔ایک چارجر دو گھنٹے میں دو بسیں چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں 21 روٹس پر الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔منصوبے کو گوگل کے ساتھ انٹیگریٹ کیا گیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آبادپولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Read Next
2 دن ago
اسلام آباد میں قائم چیک پوسٹوں اور حساس مقامات سمیت شہر کی انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا
3 دن ago
اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ رمضان کپ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر
3 دن ago
نیشنل پولیس اکیڈمی کی عمارت کے 9ویں منزل پر تعمیراتی کام رواں ماہ مکمل کرلیا جائیگا،محمد علی رندھاوا کو بریفنگ
4 دن ago
محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رہائشی سیکٹرز و کمرشل مراکز کی بحالی و اپگریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس
5 دن ago
محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں نیشنل بس ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس
Related Articles
محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس،اسلام آباد میں سیکٹر ڈویلپمنٹ میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ
1 ہفتہ ago
محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں رواں برس مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
2 ہفتے ago




