وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لوئر دیر، تیمرگرہ میں جلسے کے بعد خصوصی وڈیو پیغام کے ذریعے علاقے کے عوام اور نوجوانوں کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ پیغام میں انہوں نے سپاس نامہ پڑھنے سے رہ جانے پر معذرت بھی کی۔وزیراعلیٰ نے لوئر دیر کے نوجوانوں کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس کے قیام اور تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ملٹی اسٹوری عمارت کی تعمیر کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپاس نامہ میں پیش کیے گئے تمام مطالبات اور منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی، جو ان کے تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی معائنہ کرکے ان کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ سپاس نامے میں شامل تمام مطالبات منظور کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ لوئر دیر کے غیور عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا اور علاقے میں ترقیاتی عمل مزید تیزی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس!
2 دن ago
بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز دیرینہ مسئلہ حل نہ ہوا توہڑتالوں کا لامتناہی سلسلہ شروع کریں گے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے پشاور، ملاکنڈ اور کوہاٹ ریجن کے پارلیمنٹیرینز اور پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقات
7 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
*لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی کاوشوں سے صوبائی اسمبلی میں اہم توجہ دلاؤ نوٹس 14 اپریل کو پیش کیا جائیگا۔*
Related Articles
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے لیے قائم حمزہ بابا کیمپ کا دورہ
2 ہفتے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی تگ و دو کام کر گئی،فنانس ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز کی کمی کے باوجود اوکٹرائے شئیر کی چوتھی سہ ماہی کی گرانٹ جاری کر دی
2 ہفتے ago



