*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ.*

کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کے ہسپتالوں میں سیفٹی آلات فائر ہائیدرینٹس اور ایمرجنسی اخراج کی چیکنگ کے حوالے سے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور کے ہمراہ شیخوپورہ میں ہیلتھ فسیلٹیز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر 1122ریسکیو، واسا، سی اینڈ ڈبلیو، سول ڈیفنس و ضلعی افسران ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے ہسپتالوں کے شعبہ جات کے باہر فائر ہائیڈرینٹس کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال وارڈز اور کاریڈورز میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب و فعالیت کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے ہسپتالوں میں سیفٹی آلات کی تنصیب و چیکنگ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، واسا و دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ضلعی ٹیمیں ہائیڈریٹس کی ضرورت و مطلوبہ فاصلہ و پوائنٹ کو واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 مطلوبہ پوائنٹ کی نشاندہی کرے جہاں پر فائرہائڈرنیٹس وسیفٹی آلات نصب کیے جائیں، واسا شناخت کردہ پوائنٹس پر فائر ہائیڈرینٹس کی فوری تنصیب پر کام شروع کرے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیکنیکل ٹیمیں ہسپتال کے بیرون کیطرح اندرون مقامات کو محفوظ بنانے کی سٹریٹیجی واضح کریں، ہسپتالوں کے بیرون میں واپڈا الیکٹرسٹی سپلائی چیکنگ کیلئے لیسکو ٹیمیں بھی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کام کریں، بحثیت ایک ٹیم تمام محکمے سیفٹی آلات کی تنصیب و فعالیت کو مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی انٹرنل ٹیمز تمام پہلووں سے سیفٹی آلات کو چیک کریں، تمام ہسپتالوں کو ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے، ٹیمیں سروے اور فزیکل کام مکمل کریں، سیفٹی آلات استعمال کی تربیت کو مکمل طورپر چیک کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button