بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ستمبر میں آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔آئندہ ماہ ستمبر میں لاہور کے نو زونز میں 18 آپریشن کئے جائیں گے۔زونل کے شعبہ پلاننگ سے غیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں حاصل کر لی گئی ہیں
۔پہلا آپریشن یکم ستمبر کو شالیمار زون اور آخری30 ستمبر کو نشتر زون میں ہو گا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی جانب سے
باقاعدہ شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔غیر قانونی تعمیرات کے خلاف تسلسل سے آپریشن کے باعث ایم سی ایل کی نقشہ فیس کی مد میں جہاں آمدن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے وہاں ایم سی ایل کے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔





