پشاور(بلدیات ٹائمز)پنشن اصلاحات کے نام پر بیوہ، بے سہارہ اور غریب ، لاچار اور بیوہ بیٹیوں کو فیملی پنشن سے محروم کر دیا گیا۔فیملی پنشنرز سے منہ کا نوالہ چھیننا کہاں کا انصاف ھے۔ بیوہ کی دس سال بعد پنشن بند کرنا اور اسکے بے سہارہ بچوں کے منہ سے دو وقت کی روزی چھیننا قطعاً قرین انصاف نہ ھے۔تفصیلات کے مطابق حکومت وقت نے پنشن اصلاحات کے نام پر ریٹائرڈ ملازم کی پنشن کیلکولیشن کو آخری تین سالہ بنیادی تنخواہ سے مشروط کر کے ملازمین کی پنشن ، گریجوٹی کو کم کرنے کا فارمولہ نافذ کر کے ریٹائرڈ ملازمین کو مالی طور پر نقصان سے دوچار کر دیا ھے جبکہ بیوہ پنشنرز کی فیملی پنشن دس سال بعد بند کرکے بیوہ پنشنرز کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل کر بھوک و افلاس کا شکار بنا دیا ھے۔ اسی طرح غریب ، بے سہارہ بچوں اور پنشنرز کی بیوہ بیٹیوں سے فیملی پنشن کا حق ختم کر کے ان کے منہ کا نوالہ چھیننا اور غریب بیوہ بچیوں کو پنشن جیسے بنیادی آئینی حق سے محروم کرنا بنیادی انسانی آئینی حقوق کی صریحاً خلافِ ورزی اور بیوہ اور پنشنرز کے بے سہارہ بچوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ھے۔ مزید برآں وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پنشن میں کئے گئے 7 فیصد اضافہ کو Base Line یعنی بنیادی پنشن سے مشروط کر کے پنشنرز کو مالی نقصان سے ھمکنار کر کے غریب پنشنرز کے بچوں سے دو وقت کی روٹی چھیننے کا فارمولہ نافذ کر کے پنشنرز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ھے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران چئیرمین عبد الرحمن عاصی، صدر شوکت علی انجم ، جنرل سیکریٹری اسد محمود اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ھے ۔ فیڈریشن رہنماؤں نے حکومت پاکستان اور خیبرپختونخوا حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ھے کہ ایسی پنشن اصلاحات کو فوری طور پر واپس کرکے پنشنرز کو جینے کا حق دیا جائے۔
Read Next
1 دن ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






