*لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ڈی آر اے نوٹیفکیشن کومسترد کر دیا*

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے جو DRA کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ہم اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہے

وفاقی حکومت کی جانب جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے خیبر پختونخوا بھی اسی طرح نوٹیفکیشن جاری کرے۔13 سال کے دور حکومت میں ہمیشہ صوبائی ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے اپنے لیے% 120 اور %100۔%100 اضافہ اور جب سرکاری ملازمین کی بات آتی ہے تو خزانہ خالی ہوتا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین ہمیشہ دو محاذوں پر لڑتے ہیں ایک وفاقی محاذ جبکہ دوسرا صوبائی محاذپر۔ہمیشہ سے صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے مسائل کڑے کیے ہیں۔لگتا ہے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور نہ کرے اور جلد سے جلد وفاقی حکومت کی طرز پر DRA الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کرے.

جواب دیں

Back to top button