وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سیلاب میں شہید ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کئے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سیلاب میں شہید ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا اور متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔گزشتہ دنوں سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اور ان کی دل جوئی کیلئے وزیر اعظم خود گلگت تشریف لائے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 4ارب روپے کا اعلان کیا جس کے بعد صوبے کے مزید اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے اور انفرسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس سال سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں اور انفرسٹرکچر کا جو نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے وہ گزشتہ سالوں سے بہت زیادہ ہے۔ ہم وزیر اعظم پاکستان سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کی وساطت سے درخواست کرتے ہیں کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 4 ارب ناکافی ہوں گے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بحالی کیلئے اعلان کئے گئے رقم میں اضافہ کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کا تفصیلی دورہ کرکے متاثرین کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین میں چیکس تقسیم کئے۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی کے تحت فوری طور پر متاثرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام جاری ہے۔ ایمرجنسی کے تحت جاری کام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے حالیہ سیلاب میں شہید ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔

جواب دیں

Back to top button