چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بھر میں انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور درستگی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں عوام اس ماہ کے اختتام تک اپنے ووٹ کا اندراج اور کوائف کی تصدیق و درستگی کرا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید موسمی حالات اور سیاسی جماعتوں کی درخواست پر گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو موخر کیا گیا ہے، جبکہ جلد ہی نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں جنرل اور بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر منعقد ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا مکمل آئینی و قانونی اختیار رکھتا ہے، تاہم بعض عناصر اس حوالے سے بلاجواز غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔راجہ شہباز خان نے کہا کہ صاف، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے باقاعدہ قانون موجود ہے اور یہ انتخابات ہر صورت کرائے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بلدیاتی نظام کے ذریعے 21 سالوں سے محرومیوں کا شکار حق نمائندگی ہر حال میں دیا جائے گا۔
Read Next
5 گھنٹے ago
گلگت بلتستان کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،فیصل احسان داخلہ،رحمان شاہ سیکرٹری اطلاعات مقرر
7 گھنٹے ago
گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کے پیش نظر تمام بھرتیوں پر فوری پابندی عائد
2 دن ago
پاک چین سرحدی تجارت پر 4ارب روپے کے ٹیکس چھوٹ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے گلگت میں آن لائن پورٹل کا افتتاح
2 دن ago
*الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔*
3 دن ago
انتخابات، گلگت کے تین حلقوں میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلۓ 20 اپریل رات 8 بجے تک وقت بڑھا دیا گیا
Related Articles
گلگت بلتستان میں جنرل الیکشن 2026 کے صاف،شفاف، منصفانہ اور پرامن انعقاد کے حوالے سے اہم بیٹھک
6 دن ago
نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد خان کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس،وزراء کی بریفنگ
2 ہفتے ago
نگران وزیر بلدیات گلگت بلتستان انجینئر الطاف حسین کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید مہمند کے ہمراہ سکردو میں زیر تعمیر 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا دورہ
3 ہفتے ago


