صوبے سے عالمی ورثہ مقامات کی فہرست میں مزید شامل کیے جانے والے ممکنہ مقامات پر بات چیت خاص طور پر تخت بھائی میں اضافی اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقات کے دوران، یونیسکو کی نمائندہ وفد میں مس کرسٹینا، ڈاکٹر لوکا ماریا اولیوری اور جواد نے ڈاکٹر عبدالصمد کو بتایا کہ

یونیسکو اپنی ‘عالمی ورثہ فہرست’7 کو دوبارہ ترتیب دے رہا ہے اور اگر خیبرپختونخوا حکومت نئے مقامات کو نامزد کرنا یا موجودہ فہرست میں ترمیم کرنا چاہتی ہے تو مکمل تعاون کی پیشکش کرتا ہے۔جواب میں، ڈاکٹر عبد الصمد نے صوبائی حکومت کی جانب سے دو اہم مقامات ‘جمال گڑھی اور بریکوٹ’ کو نامزد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا — جو تمام ضروری عالمی معیارات پر پورا اترتے ہیں





