وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم، جٹیال گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر ایف سی این اے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس، ہوم منسٹر، سیکرٹری داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس اداروں اور انتظامی امور کے نمائندگان نے شرکت کی۔ دورانٍ اجلاس خطے کے امن و امان، پولیس ریفارمز، سیف سٹی پراجیکٹ، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں بشمول موسم سرما میں بجلی کی فراہمی اور گلگت بلتستان کو ہر قسم کے ہتھیاروں سے پاک کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کی سیکورٹی اور تعمیراتی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں خطےکی تمام زیر تعمیر شاہراہوں کی تکمیل، خنجراب پاس کو سارا سال فعال رکھنے اور سیاحت کے فروغ پر جامع گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے ادارےکی بھرتیوں کی پالیسی کے پلان پر گفتگو ہوئی ۔وزیراعلی گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن وامان قائم رکھنے کے لیے تمام ادارے مل کے کام کریں اورعوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ خطے کی ترقی اور استحکام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں اور کسی بھی غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن وامان کی بحالی کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔
Read Next
1 دن ago
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے ارشد مجید مہمند کی تعیناتی کر دی گئی
5 دن ago
مفت سولر سکیم برائے گلگت بلتستان کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع گلگت کے درخواست دہندگان کیلئے شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی
5 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سےآغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اختر اقبال کی ملاقات
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان حکومت کا امن و امان کی صورتحال پر اہم فیصلے
3 ہفتے ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان مشتاق احمد کی زیرِ صدارت ایمرجنسی ورکس سکروٹنی کمیٹی کا اہم اجلاس
Related Articles
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوےنے گلگت بلتستان میں اپنے ”اسمارٹ ولیج“ پروگرام کے آغاز میں دلچسپی ظاہر کر دی
3 ہفتے ago
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین کیش لیس اکانومی سے متعلق تمام کام مکمل
فروری 3, 2026




