وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا اجلاس،صحت عامہ کے لئے اہم فیصلے

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا اجلاس منعقدہوا۔صحت عامہ کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وزیراعلٰی کو صوبے میں غیر معیاری اور مضر صحت چپس، پاپڑ، نمکوز اور مصالحہ جات سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ بازاروں میں غیر رجسٹرڈ اور بغیر پیکنگ کے کھلے عام بکنے والے ان مصنوعات کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ مصنوعات بنانے والے کارخانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ یہ مصنوعات بنانے والے تمام چھوٹے بڑے کارخانوں کو حلال فوڈ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے لئے 1 مہینے کی ڈیڈلائن مقرر، فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ کو یقینی بنانے کے لئے کارخانوں کی موثر مانیٹرنگ اور چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اسٹینڈز کی تعمیل نہ کرنے والے کارخانوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا ۔ اگلے مرحلے میں رجسٹریشن نہ کرنے اور مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے مصنوعات کی مارکیٹ میں فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا۔ خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی پاپس وچپس ٹیسٹنگ مہم مکمل کر لی ہے، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوافوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ نے صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی پندرہ روز پاپس ،چپس اور مصالحہ جات ٹیسٹنگ مہم چلائی، مہم کے دوران مختلف پاپس اینڈ چپس کے کارخانوں سے تقریباً 462 نمونے لے کر چیک کئے گئے، کل نمونوں میں 175 پاپس، 24 نمکو، 160 سیزننگ پاؤڈر اور 103 کری پاؤڈر کے نمونے چیک کیے گئے۔ پاپس کے 175 نمونوں میں سے 93 تسلی بخش جبکہ 82غیر معیاری قرار پائے گئے، نمکو کے 24 نمونوں میں سے 16 پاس جبکہ 8 نمونے فیل رپورٹ ہوئے، سیزننگ پاؤڈر کے 160 نمونوں میں سے 131 تسلی بخش جبکہ 29 غیر معیاری قرار پائے گئے۔ اسی طرح کری پاؤڈر کے 103 نمونوں میں 74 پاس جبکہ 29 فیل ثابت ہوئے، پاپس کے 46.2، نمکوکے 33.3، سیزننگ پاؤڈرکے 18.1 جبکہ کری پاؤڈر کے 28.1 فیصد نمونے غیر معیاری قرار پائے گئے۔ نمونوں میں نمی،فری فیٹی ایسڈ، ٹوٹل ایش، پر آکسائیڈ ویلیو، پیکنگ تھیکنس اور افلا ٹاکسینز کے لیول کا جائزہ لیا گیا، نمونوں کا تجزیہ ایلیزا ریڈر، پراگزیمیٹ این آئی آر، مافل فرنیس، اور ڈیجیٹل سکریو گیج سے کیا گیا، ٹیسٹنگ مہم کا مقصد مارکیٹ میں دستیاب پاپس اور ان میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کے معیار کی جانچ پڑتال کرنا تھا۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کسی کے کاروبار کو بند یا خراب نہیں کیا جائے گا لیکن صحت عامہ کی قیمت پر نہیں، اشیاء خورد ونوش بنانے اور بھیچنے والوں کو فوڈ سیفٹی اسٹینڈز کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا، حلال فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ادارے اس سلسلے میں اپنی مانیٹرنگ اور چیکنگ کے نظام کو بہتر بنائیں۔غیر معیاری اور مضر صحت مصنوعات کے استعمال کی صحت عامہ کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اس کے موثر تدارک کے لئے بروقت اور موثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے، غیر معیاری مصنوعات کے استعمال سے بچنے کے لئے عوام الناس کو بڑھانے پیمانے پر اگہی دینے کی ضرورت ہے۔ غیر معیاری اور مضر صحت مصنوعات بنانے والے صنعتوں کو فوڈ سکیورٹی اسٹینڈز کا پابند بنانے کے لئے ایک جامع پلان ترتیب دیا جائے، اس کے بعد تعمیل نہ کرنے والے صنعتوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ان پابندی عائد کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button