صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 69 ویں اجلاس میں مختلف سکیموں کے لئے 10 ارب روپے کے فنڈز منظور

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے69 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 6 ترقیاتی سکیموں کے لئے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی. اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع اوکاڑا میں اوکاڑا دیپال پور روڈ کی ڈیولائزیشن اور تعمیر ومرمت کے لیے 2ارب 80 کروڑ روپے، ہاؤسنگ کالونی چوک سے فاروق اباد ضلع شیخوپورہ سڑک کی ڈیولائزیشن اور بحالی کے لیے 3ارب 47 کروڑ، این فائیو سے لودھراں- جلال پور روڈ سڑک کی بحالی و تعمیر اور فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 2ارب 55 کروڑ کےفنڈز اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ریکارڈ پریزرویشن اینڈ پبلک ایکسیس مینجمنٹ سسٹم کےمربوط نظام کیلئے 1ارب 49 کروڑ کے فنڈز کی منظور شامل ہے ۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف ترقیاتی سکیموں میں 164 پراجیکٹ پوسٹس کی تنخواہوں کے پوزیشن پیپر اور پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کے پوزیشن کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ امتیاز احمد، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔

جواب دیں

Back to top button