گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر خصوصی پیغام۔۔!

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ملک بھر کے بلخصوص گلگت بلتستان پولیس کے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس گلگت بلتستان کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیروز ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہےکہ گلگت بلتستان حکومتی سطح پر ہر سال 4 اگست کو پولیس شہداء ڈے کے طور پر مناتی ہے اور آج کا دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہمیں احساس دلاتی ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے آج کو وطن عزیز اور قیام امن کے لیے قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ میں ان شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کیے، میں ان شہداء کی اہل خانہ، والدین اور بچوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے پیاروں نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا۔

گورنر نے مزید کہا کہ خوشی اور غمی کے ہر موقع پر حکومت اپنے شہداء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ آج گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس عزت و احترام سے منایا جارہا ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد اور شخصیات شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،شہداء پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، شہادت کا جام نوش کرنے والے گلگت بلتستان پولیس کے بہادر شہداء کو ایک بار پھر خراج تحسین پیش کرتا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button