وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بلدیہ ڈسکہ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے جدید مشینری فراہم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اہم صنعتی شہر ڈسکہ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے جدید مشینری فراہم کر دی گئی ہے۔ یہ میونسپل مشینری وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے بلدیہ ڈسکہ کے حوالے کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ گاربیج ٹرک اور وہیل ایکساکویٹر ملنے سے ڈسکہ میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں صفائی وزیراعلی مریم نواز شریف کا فوکس ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا دائرہ کار روز بروز وسیع ہو رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام لے کر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحتمند ماحول ہر کسی کا حق ہے۔ وزیراعلی کے ویژن کے مطابق کوئی بھی علاقہ اب نظرانداز نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button