سندھ میں ڈینگی اور مليريا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کی درخواست پر مختلف اضلاع میں ڈینگی اور مليريا سے بچاؤ کے لیے ضروری سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق جامشورو کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کو 6 ہزار مچھر دانیاں، 16 وہیل چیئرز اور 3 فوگنگ مشینز فراہم کی گئی ہیں۔ اسی طرح ٹنڈوالیار اور سانگھڑ کی ڈی ڈی ایم ایز کو 5، 5 ہزار مچھر دانیاں دی گئی ہیں تاکہ اضلاع میں ڈینگی اور مليريا سے بچاؤ کی مہم کو مؤثر بنایا جا سکے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ، سید سلمان شاہ نے بتایا کہ وزیرِاعلیٰ سندھ کے مشیرِ برائے بحالی، گیانچند ایسرانی کی ہدایات پر متاثرہ اضلاع کو فوری امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے ڈینگی اور ملیریا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھروں اور گلیوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، اور محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ڈینگی اور ملیریا کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*سندھ اور ازبک صوبے ناوائی کے درمیان وسیع تعاون پر اتفاق*
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں سے معذرت،3 ماہ کے ہدف
4 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بینک سندھ پراپرٹی ٹیکس ماڈرنائزیشن اینڈ انہانسمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
4 دن ago
*سانحہ گل پلازہ کے 200 متاثرین میں 511.7 ملین روپے معاوضے کے چیک تقسیم*
4 دن ago
انجینئرڈ سینیٹری لینڈ فل سائٹ جام چاکرو کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ
Related Articles
کریم آباد انڈر پاس کی سافٹ لانچنگ 30 اپریل کو کی جائے گی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
5 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، کراچی جیکب آباد براستہ کوٹری لاڑکانہ روٹ کی بحالی پر اتفاق
6 دن ago



