بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔
تین غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 3 کو سربمہر کر دیا گیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں مومن پورہ، جی ٹی روڈ،عامر ٹاؤن روڈ،واڑہ گجراں کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔






